گوجرانوالہ: دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، 11 افراد زخمی

Mar 11, 2023 | 10:41:AM
گوجرانوالہ: دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، 11 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے گورونانک پورہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

ایس پی سٹی غیور احمد خان کے مطابق واقعے میں ملوث زیادہ تر لوگ دکاندار ہیں جو اب دکانوں کو تالے لگا کر فرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، اغواء برائے تاوان کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔