عمران نیازی ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو آﺅ ہم تمہیں ناکوں چنے چبوائیں گے: شہبازشریف کا چیلنج

Mar 11, 2022 | 18:36:PM
صدر ن لیگ ، شہباز شریف، عمران خان نیازی، زبان، ہتھکنڈے،
کیپشن: صدر ن لیگ شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان نیازی جو زبان اور ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ قابل مذمت ہے، تم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو آﺅ ہم تمہیں ناکوں چنے چبوائیں گے ۔
مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ میں مولانا صاحب سے گزشتہ روز کے افسوسناک واقعے پر افسوس کرنے آیا تھا ،جے یو آئی کے ایم این ایز کے ساتھ ظلم زیادتی اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ،پارلیمان کی تاریخ میں اس سے بدترین کوئی مثال نہیں ملتی ،مولانا فضل الرحمان نے انتہائی بردباری اور صبر کا مظاہرہ کیا ۔
صدر ن لیگ نے کہاکہ عمران خان بھگوڑا ہو چکا ہے،ہماری فوج نے قربانی دی اور تم نے لندن میں بیٹھ کر فوج کےخلاف گھٹیا زبان استعمال کی،ان کا کہناتھا کہ مشرف نے ہماری حکومت گرائی تو اس دوران میں مختلف جیلوں میں رہا، حرام حرام کی باتیں کررہے ہو، تم اے ٹی ایم کے پیسوں کا حرام کھاتے رہے ہو،شہبازشریف نے کہاکہ تم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو آﺅ ہم تمہیں ناکوں چنے چبوائیں گے ،تمہارا وزیر داخلہ شیخ حرم ہے، میں اسکو اچھی طرح جانتا ہوں۔
اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ آئین کے مطابق پارلیمان کے ذریعے نیازی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان نیازی جو زبان اور ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ قابل مذمت ہے، ہم عمران نیازی کو ملک کو ترقی کے ٹریک سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوںنے کہاکہ کرپشن عمران خان کے گھر میں ہے، عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں ۔
صدر ن لیگ نے کہاکہ تم جس طرح کی زبان استعمال کررہے اسکی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں، میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو ورنہ ہمیں قابو کرنا آتا ہے،انہوں نے کہاکہ نمل یونیورسٹی کیلئے آنے والا پیسہ کیوں ڈیکلیئر نہیں کیا، تم کہتے ہو شہباز شریف بوٹ پالش کرتا ہے تم کیا کرتے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 3 دن عام تعطیل کا اعلان