پشاور دھماکے کے 3 سہولت کار پولیس مقابلے میں مارے گئے

Mar 11, 2022 | 13:21:PM
پشاور دھماکے کے 3 سہولت کار پولیس مقابلے میں مارے گئے
کیپشن: پشاور دھماکہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور  سانحہ جامع مسجد کوچہ رسالدار  میں اہم پیشرفت ہوئی۔ خودکش بمبار کے 3 سہولت کار پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ 

تفصیلات کےمطابق پشاور سانحہ کوچہ رسالدار دھماکے کو ایک ہفتہ مکمل ہو گیا، آج ہی کے دن دہشت گردوں نے جامعہ امامیہ مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا،سانحہ میں دہشت گردی کی نظر ہونے والی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جائے گی۔

شہداء کے لواحقین سمیت زخمی افراد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے۔ امامیہ مسجد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔؂ جامعہ تلاشی کے بعد نمازیوں کو چھوڑا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا کہ سہولت کار عبدالواجد ، مظفر شاہ اور محمد طارق پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ  تینوں سہولت کار دہشتگرد تاجر ستنام سنگھ، مذہبی سکالر قاضی شیخ عبدالحمید اور دیگر افرادکے قتل میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ سانحہ میں 65افراد شہید جبکہ 195افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس کا کہناتھا کہ دھماکا قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی امام بارگاہ میں ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔