لاہور:ڈاکٹر یاسمین راشد کا  کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

Mar 11, 2021 | 12:33:PM
لاہور:ڈاکٹر یاسمین راشد کا  کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سنٹر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے عملہ کے رویہ اور ویکسینیشن بارے تاثرات لئے، شہریوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بہترین انتظامات کرنے پر دعائیں دیں اور اطمینان کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق اس موقع پر  یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سنٹر میں کورونا ویکسینیشن سنٹر پر بہترین انتظامات کرنے پر کیپٹن (ر) محمد عثمان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، 24 گھنٹوں کے دوران 1400 سے زائد شہریوں نے کورونا ویکسین لگوالی۔

واضح رہے کہ تمام شہریوں کو بہترین معیار کی کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، انشاء اللہ پاکستانی قوم جلد اس وباء سے جان چھڑوالیں گے۔