نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا کے لیے فارن سٹڈی ٹور کا شیڈول

Jun 11, 2026 | 22:53:PM
   نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا کے لیے فارن سٹڈی ٹور کا شیڈول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے شرکا کے لیے فارن سٹڈی ٹور کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

 نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس (NSWC) 2026 کے شرکا کے لیے فارن سٹڈی ٹور (FST) کے انتظامات سے متعلق باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا  گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے کے مطابق فارن اسٹڈی ٹور 19 جون سے 27 جون 2026 تک منعقد ہو گا، تاہم اس مدت میں سفری دن، جبری قیام اور تعطیلات شامل نہیں ہوں گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے 30 سینئر سول افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی دستیابی کی فوری تصدیق کریں اور متعلقہ محکمانہ منظوری، این او سی، سفری دستاویزات اور درکار صورت میں ایکس پاکستان رخصت کے کاغذات براہ راست این ڈی یو کو جمع کرائیں۔

منتخب افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکریٹریٹ گروپ، فارن سروس آف پاکستان، وزارتِ دفاع، ان لینڈ ریونیو سروس، پاکستان کسٹمز سروس، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انٹیلی جنس بیورو، انفارمیشن گروپ، نیب، حکومتِ سندھ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ اور اکنامسٹ گروپ سمیت مختلف وفاقی و صوبائی اداروں سے ہے۔

کورس کے  شرکا 14 گروپس میں سفر کریں گے جبکہ سفری، رہائشی اور دیگر انتظامات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے کیے جائیں گے۔ں