پولیس سے بچنے کیلئے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا، درخت کاٹ کر حراست میں لے لیا گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈیرہ غازی خان میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے پولیس کارروائی کے دوران کھجور کے درخت پر چڑھ کر مزاحمت کی اور کافی دیر تک نیچے اترنے سے انکار کرتا رہا۔
پولیس اہلکار ملزم کو بار بار نیچے اترنے کی وارننگ دیتے رہے لیکن وہ نیچے نہ اترا۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا pic.twitter.com/VGRZ67JYcM
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) June 11, 2026
صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر اسے نیچے اتارا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
کچھ صارفین نے درخت کاٹنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے بچایا جانا چاہیے تھا اور ملزم خود ہی بھوک پیاس کے باعث اتر آتا۔
جبکہ دیگر صارفین نے پولیس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے ماحولیاتی نقصان کو بھی افسوسناک قرار دیا۔
مزید پڑھیں:گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام معطل ،نوٹم جاری