خیبرپختونخوا کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

Jun 11, 2025 | 20:22:PM
خیبرپختونخوا کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخوا نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا،اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کا خصوصی بجٹ اجلاس 13 جون کو دن 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کریں گے، صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 2070 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح نئے مالی سال میں بھی بجٹ سرپلس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی