سہہ ملکی سیریز کے بعد ایشیاء کپ بھی یو اے ای میں ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) ستمبر میں بھارت میں شیڈول ایشیاء کپ کے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں کھیلے جانے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ستمبر میں متحد ہ عرب امارات میں منتقل کیئے جانے کا امکان ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان3 سالہ معاہدے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے ، ایشین کرکٹ کونسل جلد متحدہ عرب امارات میں ایشیاکپ کروانے سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔
علاوہ ازیں، پاکستان افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کو سہہ ملکی سیریز میں تبدیل کرنے کا پلان سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان افغانستان کے ساتھ یو اے ای کو شامل کیا جا سکتا ہے،پاکستان اور افغانستان کے ساتھ یو اے ای کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہاہے کہ دو طرفہ سیریز کو سہہ ملکی سیریز میں منتقل کرنے کا فیصلہ ایشیا کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیاجا رہا ہے،سہ ملکی سیریز کےلئے پاکستان ، افغانستان اور یو اے ای کرکٹ بورڈز میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان نے اگست میں3 ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : فاسٹ باؤلر علی رضا کو دورہ بنگلہ دیش میں سلیکٹ نہ کر نے کی وجہ سامنے آگئی