وزیراعلی صاحبہ نظرثانی فرمائیں،10ہزار روپے کو 1ماہ کی تنخواہ میں تبدیل کریں،RWMA،لیبریونین

Jun 11, 2025 | 17:26:PM
وزیراعلی صاحبہ نظرثانی فرمائیں،10ہزار روپے کو 1ماہ کی تنخواہ میں تبدیل کریں،RWMA،لیبریونین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی لیبر یونین کے صدر نے عید کے ایام میں صفائی کا کام کرنے والوں کے لئے  فی کس 10 ہزار روپے اعزازیہ کےاعلان پروزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی لیبر یونین کے صدر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عید کے ایام میں صفائی کا کام کرنے والوں کے لیے فی کس 10 ہزار روپے کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے ملازمین کو عید الاضحی پر کام کرنے پر ایک تنخواہ اعزازیہ دی جاتی تھی، لیکن اس مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعزازیہ تنخواہ کے بجائے صرف10 ہزار روپے دینا زیادتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا ہےوہ نظر ثانی کرتے ہوئے دس ہزار روپے کو ایک ماہ کی تنخواہ میں تبدیل کریں، تاکہ ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے