بیٹی کے ہمراہ وائرل ڈانس ویڈیو:اداکارہ اسماء عباس نے حقیقت بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ اسماء عباس اور ان کی بیٹی زارا نور عباس کی حال ہی میں کلاسیکی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،تاہم اسماء عباس نے اس ویڈیو کے پیچھے چھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیاہے۔
اداکارہ اسماء عباس نے کہاہے کہ زارا نور عباس اب میری بیٹی کم جبکہ میری ماں زیادہ لگتی ہے،وہ ہر وقت میری خوشی اور خیریت کا خیال رکھتی ہے، اُس دن میری بڑی بہن سنبل شاہد کی برسی تھی اور میں بہت دکھی تھی، زارا نے مجھے اس کیفیت سے نکالنے کی خاطر فوراً ایک چھوٹا سا ڈانس پلان کیا۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ جب ہم نے وہ ڈانس کیا تو میرا دل کچھ ہلکا ہو گیا، مجھے رقص ویسے بھی بہت پسند ہے اور جب میں نے زارانورعباس کے ساتھ وہ چند لمحے گزارے تو میں اپنے غم سے کچھ دیر کے لیے نکل آئی۔
یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف اداکارہ بھی تھیں، کس ڈرامے میں کام کیا تھا؟
اسماء عباس نے کہا کہ زارا نے ڈانس کے بعد مجھ سے ہنستے ہوئے سوال گیا امی، اب آپ کے ڈپریشن میں کمی ہوئی؟ تومیں نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہاں ہو گئی۔