ممتازکارٹونسٹ پروفیسرڈاکٹرشوکت محمود المعروف میکسم انتقال کر گئے

Jul 11, 2026 | 12:32:PM
ممتازکارٹونسٹ پروفیسرڈاکٹرشوکت محمود المعروف میکسم انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)یو ای ٹی کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود المعروف میکسم انتقال کر گئے۔
پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود پاکستان کے ممتاز کارٹونسٹ اور ماہرِ اسلامی فنِ تعمیر تھے۔
وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر شوکت محمود کی وفات علمی، تحقیقی اور فنی حلقوں کیلئے بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسگی کیخلاف سخت نظام بنانے حکم
 وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے مزیدکہا کہ مرحوم نے اسلامی فنِ تعمیر اور کارٹون آرٹ میں نمایاں خدمات انجام دیں،انہوں نے پاکستان اور یو ای ٹی کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔