5 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری ہوگی:وزیر مملکت

Jul 11, 2025 | 19:18:PM
5 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری ہوگی:وزیر مملکت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیر مملکت فنانس اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کاروباری برادری میں گرفتاریوں سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہیں، فنانس ایکٹ میں 5 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری ہوگی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر انکوائری گرفتاری نہیں کر سکتا، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ایف بی آر ممبرز بورڈ سے منظوری لینا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری کے بعد انوسٹیگیشن کے لیے کمشنر کی منظوری لینا ضروری ہوگی، دوران تفتیش ایف بی آر ممبرز کی تین رکنی کمیٹی گرفتاری کی منظوری دے سکتی ہے۔

بلال اظہر کیانی کے مطابق اصل ٹیکس چوروں کو پکڑنا ہے، ایف بی آر افسران کے اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کا تدارک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ