خضدار؛ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے ضلع خضدار میں سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ،حادثہ سارونہ ندی کاسوٹو کے مقام پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وزیر علی میراجی، غلام مصطفیٰ میراجی اور محمد علی میراجی کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے تمام لاشوں کو ندی سے نکال لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے برکس میں شامل ملکوں کو بڑا جھٹکا دیدیا