بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طور پر ابھریں گے: رانا ثنا اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طور پر ابھریں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں ، ان کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طورپرابھریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں مکان کی کی چھت گر نے سے6 خواتین ملبے تلے دب گئیں
پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے ، وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا تھا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں، اب حکومت کہہ رہی ہے ملنے پاکستان آئے تو جیل میں ڈال دیں گے۔