سعودی عرب، ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کرنیوالی خاتون کی تصویر وائرل

Jan 11, 2024 | 22:55:PM
سعودی عرب، ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کرنیوالی خاتون کی تصویر وائرل
کیپشن: خاتون ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کر رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کرنیوالی خاتون کی تصویر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک برقع پوش خاتون کو سعودی دارالحکومت ریاض کے مرکزی تجارتی علاقے میں ایک ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈرائیور نے ٹرک ایک راہ گیروں کے لیے بنائے گئے پل کے قریب روکا تو خاتون اتر کر روانہ ہوگئی۔
خاتون سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ ٹرک پر لٹک کر سفر کرنے والی خاتون کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا ہاتھ پھسل جاتا تو تباہ کن حادثہ ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے