پشاور : الیکشن ٹریبونل کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف دائر درخواستوں سے متعلق رپورٹ جاری

Jan 11, 2024 | 18:57:PM
پشاور : الیکشن ٹریبونل کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف دائر درخواستوں سے متعلق رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) پشاور سے الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا بھر سے 331 درخواستیں الیکشن ٹریبونل کو موصول ہوئی، جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے 173 اپیلوں پر سماعت کی، ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے جسٹس کامران حیات میاخیل نے 25 اپیلوں پر سماعت کی، مینگورہ بینچ کے جسٹس محمد نعیم انور نے 86، ڈی آئی خان بینچ کے جسٹس فہیم ولی نے 14 اپیلوں پر سماعت کی جبکہ بنوں بینچ کے جسٹس فضل سبحان نے 33 اپیلوں پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم عہدیدار کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع، نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ دائر 331 درخواستوں میں 242 منظور اور 89 مسترد کی گئی، الیکشن ٹریبونل پشاور نے 43،ایبٹ آباد اور مینگورہ نے 17،ڈی آئی خان اور بنوں الیکشن ٹریبونل نے 4 ،4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔