پولیس کانسٹیبل اشرف کو بیٹے سمیت شہید کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Jan 11, 2024 | 00:48:AM
پولیس کانسٹیبل اشرف کو بیٹے سمیت شہید کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: بیٹے سمیت شہید ہونیوالا پولیس کانسٹیبل اشرف
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) پولیس کانسٹیبل اشرف کو بیٹے سمیت شہید کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود میں ملزمان نے  پولیس پر فائرنگ کی، پولیس ملزمان کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے  لے جا رہی تھی، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ساتھی ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

4 ملزمان نے پولیس  پر شدید فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے ساتھی ملزم ہلاک ہو گئے، دیگر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے کو ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کر دیاتھا, پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزمان کا پولیس اہلکار  نے پیچھا کیا جس پر ملزمان نے پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے کو شہید کر دیا تھا, ہلاک ملزم نے انتہائی بے دردی سے پولیس اہلکار اشرف کو اس کی بیوی اور  معصوم بیٹی کے سامنے شہید کیا تھا,  پولیس اہلکار کا بیٹا بھی والد کو ڈاکوؤں سے بچاتا ماں کے سامنے شہید ہوا تھا, پولیس نے ملزم کو چند روز قبل ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا.