اداکار فیروز خان عدالت پیش ہوگئے

عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی

Jan 11, 2023 | 14:29:PM
اداکار فیروز خان عدالت پیش ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اخراجات کا کیس ،فیروز خان وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے۔

علیزے کے وکلا کی جانب سے بچوں کا میڈکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا گیا ،عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی،علیزے پر تشدد سے متعلق کاغذات کی ویری فکیشن پر سماعت بھی 4 فروری کو ہوگی۔

ضرور پڑھیں :نامور گلوکار ملکو کی ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو وائرل

علیزے کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیروز خان چاہے تو بچوں سے عدالت کے بجائے اپنے گھر میں مل سکتا ہے،فیروز خان سلطان کو عدالتی میٹنگ کے دن پر صبح گھر سے لے جا سکتا ہے، بیرسٹر قائم شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی فیروز خان کو آفر دی تھی، لگتا ہے فیروز خان اپنے بچوں سے ملنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 ہزار اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دے دیا تھا،فاضل عدالت نے حکم دیا کہ فیروز خان ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردیں گے۔

فاضل جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بطور باپ فیروز خان کا حق ہے وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارے،بچوں کی والدہ نے زبانی بتایا ہے کہ ان کا بیٹا پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے۔جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا فیروز خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیزے سلطان نے جسمانی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اداکار  فیروز خان سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔