لیڈی ڈیانا کے ساتھ لاہور میں اتاری گئی تصویر میری پسندیدہ ہے۔۔جمائما گولڈ اسمتھ

Jan 11, 2022 | 22:20:PM
لیڈی ،ڈیانا ،جمائما، گولڈ اسمتھ
کیپشن: لیڈی ڈیانا اورجمائما گولڈ اسمتھ (فوٹو بشکریہ نیوز ویک )
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لیڈی ڈیانا کے دورہ پاکستان کے دوران کینسر ہسپتال میں لی گئی ایک تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے سوشل میڈیا پر جمائما اور لیڈی ڈیانا کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’’پاکستان سے آپ کیلئے بہت سی محبت‘‘۔ جس کے بعد جمائما نے جواب میں کہا کہ یہ تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔اسی ٹویٹ پر ایک اور جواب بھی جمائما نے دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر ہسپتال جسے ڈیانا سپورٹ کرتی تھیں، اس کے لئے ڈیانا پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک مزے۔۔۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی