اداکارہ  کنزہ ہاشمی کی بھارتی گانے پر کئے گئے ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Jan 11, 2022 | 21:57:PM
 اداکارہ , کنزہ ہاشمی ,ڈانس, ویڈیو 
کیپشن:  اداکارہ  کنزہ ہاشمی کی ڈانس ویڈیو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، انہوں نے متعدد ڈراموں میں بہت ہی جاندار کردار ادا کئے ۔ کنزہ نے 2014 میں اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا۔ان دنوں ان کی بھارتی گانے پر کئے گئے ڈانس کی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں انسٹا گرام پر  ایک صارف ’ہم تم 614 ‘نے اداکارہ  کنزہ ہاشمی کی ایک نئی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر ڈانس کررہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنزہ کیساتھ سٹیج پر ایک لڑکا بھی ڈانس کررہا ہے،  وائرل ہونیوالی ویڈیو شوبز  کی نئی جوڑی علی انصاری اور اداکارہ صبور کی جانب دی جانے والی پارٹی کے موقع پر بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مزے۔۔۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی