بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکار و پروڈیو سر چل بسے

Jan 11, 2022 | 00:53:AM
معروف بھارتی اداکار، رمیش بابو، چل بسے
کیپشن: انڈین اداکار و پروڈیوسر رمیش بابو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار و پروڈیوسر رمیش بابو 56 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیش بابو کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم گزشتہ روز طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں اہل خانہ نے مقامی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ رمیش بابو سینئرتیلگو اداکار کرشنا کے صاحبزادے اور سپراسٹار مہیش بابو کے بڑے بھائی تھے۔رمیش بابو نے بطور اداکار 15 سے زیادہ تیلگو فلموں میں کام کیا جس میں 'بازار راؤڈی'، اور دیگر شامل ہیں البتہ 1997 میں وہ اداکاری سے ریٹائرمنٹ کے بعد پروڈیوسر بن گئے تھے۔
خیال رہے کہ مہیش بابو بھی جمعرات سے کورونا کا شکار ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں انڈہ 500 ، کمرہ 50 ہزارکا۔۔۔لیکن گاڑی کو دھکا لگانے کے کتنے پیسے لئے جا رہے تھے؟ رابی پیرزادہ نے سب بتا دیا