مالاکنڈ جلسہ گاہ تبدیل..  اب جی ٹی روڈ پر میدان سجے گا

Jan 11, 2021 | 13:12:PM
مالاکنڈ جلسہ گاہ تبدیل..  اب جی ٹی روڈ پر میدان سجے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل ہوگئی ہے جلسہ اب مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک کے بجائے جی ٹی روڈ پر ہوگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے اس لئے جلسہ گاہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کےباعث جلسےکی جگہ تبدیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین بم پروف کنٹینرسےخطاب کریں گے۔ بم پروف کنٹینر ظفر پارک میں داخل نہیں ہو سکتا اس لئے جی ٹی روڈ پر جلسہ ہوگا۔