پاک افغان سرحد کی بندش،پاکستانی موقف کی عالمی تائید

Feb 11, 2026 | 10:19:AM
پاک افغان سرحد کی بندش،پاکستانی موقف کی عالمی تائید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اورنااہلی نےافغانستان کوشدیدداخلی اورخارجی بحران میں دھکیل دیا،پاک افغان سرحد کی بندش کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر حمایت ملنے لگی ہے ۔

عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے سرحدی راستے بند کرنے کے فیصلے کو سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے مؤثر حکمت عملی اور جائز اقدام قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام محض کسٹمز یا تجارت کا معاملہ نہیں بلکہ قومی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے۔

امریکی جریدے نے نشاندہی کی کہ حالیہ عرصے میں افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

یوریشیا ریویو کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان سرحدی راستوں کو بند کرنا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور بروقت فیصلہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ کابل کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان حکومت کو یہ واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ دہشت گرد عناصر کو پناہ دیتی رہے گی یا خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ سفر کا حصہ بنے گی ،افغان سرزمین سے ہونے والی دراندازی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایران اور تاجکستان کی سلامتی اور استحکام کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔