کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ

Feb 11, 2021 | 15:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، یہ میزائل زمین اور سمندر دونوں‌میں دشمن کو تباہی سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کروز میزائل ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے،  چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔