35ویں نیشنل گیمز کراچی, پنجاب نے 13 گولڈ میڈلز جیت لیے

Dec 11, 2025 | 21:51:PM
35ویں نیشنل گیمز کراچی, پنجاب نے 13 گولڈ میڈلز جیت لیے
کیپشن: 35ویں نیشنل گیمز کراچی, پنجاب نے 13 گولڈ میڈلز جیت لیے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں  پنجاب نے 13 گولڈ میڈلز جیت لیے۔

ووشو میں محمد عمیر نے تائی چی میں گولڈ میڈل جیتا،ووشو میں سمر عباس نے داؤ شو ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا،ریسلنگ میں  پنجاب کے عبدالرحمن نے 65 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا،عبدالرحمن سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے سکالرشپ پروگرام کا حصہ ہیں،ریسلنگ میں پنجاب کے کھلاڑیوں کے 2 گولڈ، 2 سلور اور 2 براؤنز ملے۔ 

ٹیبل ٹینس مکس ڈبلز پنجاب کے اویس حسن اور کلثوم خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،فینسنگ ٹیم ایونٹ میں پنجاب کے تحسین، نعمان، مرتضیٰ اور نعیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔

باسکٹ بال گرلز میں پنجاب نے سلور میڈل جیت لیا،اتھلیٹکس 4x100 ریلے گرلز ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا،ویٹ لفٹنگ میں مصعب سیٹھی اور فرحال جمیل نے براؤنز میڈلز جیتے،سکواش ٹیم ایونٹ میں پنجاب بوائز و گرلز نے براؤنز جیتے۔

 تائیکوانڈو  میں عائشہ عامر 73+ کلوگرام اور سید محمد اکمل (87+ کلوگرام) سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ بابا فٹبال کلب نے جیت لی