’’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘‘ شیر افضل مروت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا کے مقبول ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے۔
صحافیوں کی جانب سے سوال پر شیر افضل مروت نے ابتدائی طور پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس کی نانی کو کیا ہوا ہے؟
This is hilarious! When reporters asked Sher Afzal Marwat about Nadeem Naniwala and Rajab Butt, he had no idea who they were and said, “Uski naani usay sambhalti hai? Mashallah, kya baat hai, mujhe pasand aa gaya.” ???? @sherafzalmarwat pic.twitter.com/sp4yYF1HRJ
— Saad Kaiser ???????? (@TheSaadKaiser) December 10, 2025
صحافیوں نے وضاحت کی کہ ندیم کو نانی نے پالا تھا، اسی وجہ سے اس نے سوشل میڈیا پر اپنا نام ندیم نانی والا رکھا ہے۔
وضاحت سننے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ ’پھر تو وہ بہت کمال کا آدمی ہے۔
مزید پڑھیں:سنٹرل کنٹریکٹ: روہت اور کوہلی کی تنزلی کا امکان
اس کی نانی کو اللہ خوش رکھے، وہ ہماری بھی نانی ہو گئی ہے، مجھے ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے۔
رجب بٹ کے حوالے سے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے، البتہ اگر وہ ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آ گئے ہیں تو کچھ وقت ملک میں گزار لیں۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے 10 روزہ راہداری ضمانت مل گئی ہے۔
عدالت نے دونوں کی گرفتاری دس دن تک روک دی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اس دوران متعلقہ ٹرائل کورٹس سے رجوع کریں۔