قوم کو مبارک،وزیر توانائی نے خوشخبری سنادی

Dec 11, 2022 | 23:51:PM
قوم,مبارک،وزیر توانائی, خوشخبری, میگاوٹ بجلی , تھرکول
کیپشن: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ تھرکول سے 1320میگاواٹ بجلی بنانے کے پلانٹ نے آزمائشی پیداوار کا آغاز کردیا ہے، قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امتیاز شیخ نےکہا کہ یہ پلانٹ شنگھائی الیکٹرک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ،1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کردی جاۓ گی، اینگرو اور حب کو کے پاور پلانٹ سے 660،660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے کہ تھر بدلے گا پاکستان،عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔