سابق بھارتی کرکٹر بینک فراڈ کا شکار، بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھے

Dec 11, 2021 | 22:09:PM
سابق بھارتی کرکٹر، فراڈیئے، ہتھے چڑھ گئے، اکائونٹ، بھاری رقم
کیپشن: ونود کامبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی بھی فراڈیئے کے ہتھے چڑھ گئے ،اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکال لی گئی ۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کرکٹر ونود کامبلی حال ہی میں ایک فون کال کے ذریعے بینک فراڈ کا شکار ہوئے جس میں جعل ساز نے ان کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار روپے نکال لیے۔رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی کو جعل ساز نے نجی بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ان سے بینک کی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد کامبلی کے اکاؤنٹ میں موجود ایک لاکھ 14 ہزار روپے غائب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے منڈپ پر وکی کی باتیں سن کر کترینہ رو پڑی۔۔؟
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ونود کامبلی نے کہاکہ انہیں ایک شخص نے بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر کچھ معلومات لیں جب کہ اس شخص کا کہنا تھا کہ اگر یہ معلومات نہ دی گئیں تو ڈیبٹ کارڈ بند ہوسکتا ہے۔واقعہ کے بعد ونود کامبلی نے فوری طوربینک حکام اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھارت کی طرف سے 17 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنسنا منع ہے۔۔ سیلفی لیتے ہوئے لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟۔۔ ویڈیو دیکھیں