گوجرانوالہ، رشتے سے انکار پر لڑکی کا باپ قتل

Dec 11, 2020 | 22:06:PM
گوجرانوالہ، رشتے سے انکار پر لڑکی کا باپ قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملز م فریاد مقتول اختر کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتاتھا لیکن رشتے سے انکار پر اسے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں رشتہ سے انکار پر نوجوان نے شادی کے روز لڑکی کے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ۔ واقعے کے بعد مقتول کی دو بیٹیوں کی آج ہونے والی شادی منسوخ کردی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں  مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب ورثا کے مطابق ملزم مقتول اختر سے بیٹی کا رشتہ مانگا ، انکار پر فائرنگ کرکے اختر کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔