عوام کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Dec 11, 2020 | 15:56:PM
عوام کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان غریب عوام کیلئے ایک اور بری خبر، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت 17 دسمبر کو کرے گی،اس کے  بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ تھی، پانی سے 31 فیصد ، کوئلے سے 18.70 فیصد، مقامی گیس سے 11.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،جب کہ اکتوبر میں درآمدی ایل این جی سے 27.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔