سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن معروف افضل کا کرونا کے باعث انتقال

Dec 11, 2020 | 15:14:PM
سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن معروف افضل کا کرونا کے باعث انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن و نامزد چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل کرونا وائرس میں مبتلا ہونےکے باعث انتقال کر گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے معروف افضل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن معروف افضل کرونا کے باعث ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف افضل کی طبیعت قریباً ایک ماہ سے ناساز تھی جبکہ کورونا کی تشخیص کے بعد معروف افضل وینٹی لیٹر پہ تھے۔ 3 روز قبل طبیعت بہتر ہونے پر آکسیجن پر منتقل کئے گئے لیکن گزشتہ روز سے دوبارہ اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

معروف افضل ایف پی ایس سی کے رکن تھے انہیں چیئرمین ایف پی ایس سی نامزد کیا گیا تھا، بیماری کے باعث تاحال عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے

 وزیراعظم عمران خان نے سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن معروف افضل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کی۔اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کے سابق سیکرٹری معروف افضل کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں، میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔