وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  کی یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال  سے ملاقات

Aug 11, 2026 | 21:48:PM
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  کی یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال  سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری ) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال  سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ  کے مطابق  ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی، جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، قانون، انصاف اور انسانی حقوق سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

 پارلیمانی روابط اور جمہوری اداروں کے استحکام پر گفتگو ہوئی، پاکستان میں جمہوری اداروں اور آئینی نظام کو اہمیت حاصل ہے،قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،  پاکستان یورپی یونین کے ساتھ پارلیمانی روابط کو اہمیت دیتا ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ باہمی تعاون اور روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق ہوا،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مثبت اور تعمیری روابط جاری ہیں، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب