لائسنس رینیو نہ کرانے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Aug 11, 2026 | 15:03:PM
لائسنس رینیو نہ کرانے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نےلائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہےکہ 6 ماہ میں تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے لائسنس کا فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: میڈیا ٹاؤن میں تعمیراتی کام کے دوران شیڈ گرنے سے مزدور جاں بحق