کینیڈا کی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو نے4؍بار کی گرینڈ سلام چمپئن کو شکست دے کر بڑا ٹورنامنٹ جیت لیا

Aug 11, 2025 | 23:58:PM
 کینیڈا کی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو نے4؍بار کی گرینڈ سلام چمپئن کو شکست دے کر بڑا ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا کی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو نے نیشنل بینک ٹورنامنٹ میں4بار کی گرینڈ سلام چمپئن ناؤمی اوساکا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں شانے چِت کر دیا،
 میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈین خاتون کھلاڑی  وکٹوریہ مبوکو نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اسٹار کھلاڑیوں کو شکست دی۔وکٹوریہ  مبوکو نے ڈبلیو ٹی اے ٹور میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے شاندار جیت کے ساتھ خطاب پر قبضہ جما لیا ۔ فائنل میں انہوں نے  ناؤمی اوساکا کو 3 سیٹوں کے مقابلے میں شکست دے کر نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔ 18 سالہ کھلاڑی نے پہلا سیٹ ہارنے کے  بعد زبردست واپسی کی اور 4بار کی گرینڈ سلیم چمپئن اوساکا کو6-2, 4-6, 1-6.ے ہرا کر اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹور خطاب جیت لیا۔اس جیت سے کینیڈا کی وکٹوریہ مبوکوکو عالمی درجہ بندی  میں 85ویں سے65؍ویں نمبر پر پہنچ جائیں گی۔ وکٹوریہ اوپن ایرا میں یہ خطاب جیتنے والی کینیڈا کی تیسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا ’اے‘ کی خواتین ٹیم نےبھارتی ٹیم کو 3.0سے کلین سویپ کر دیا