دوران حمل پیچیدگیاں خواتین میں فالج کا امکان بڑھا سکتی ہیں: تحقیق

Aug 11, 2025 | 23:36:PM
دوران حمل پیچیدگیاں خواتین میں فالج کا امکان بڑھا سکتی ہیں: تحقیق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )خواتین میں حمل کے دوران سنگین  پیچیدگیوں سے فالج کے امکانات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں ۔ 

نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 50 سال کی عمر سے پہلے فالج کا امکان ان خواتین میں زیادہ ہو سکتا ہے جنہیں دوران حمل سنگین پیچیدگیاں پیش آئی ہوں، اس حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق جن خواتین میں حمل کے دوران پیچیدگیاں ہوئی تھیں، ان میں جلد فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ 

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ متاثرہ خواتین میں 50 سال کی عمر سے پہلے فالج کا شکار ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے نیدرلینڈز میں 18 سے 49 سال کے درمیان کی عمر کی ایک ہزار سے زیادہ ایسی خواتین کے نمونوں کا جائزہ لیا جو کم از کم ایک بار پہلے حاملہ ہو چکی تھیں۔ انہوں نے دیکھا کہ ان میں جنہیں فالج ہوا، کون سی حمل کی پیچیدگیاں کتنی بار واقع ہوئی تھیں۔

ان میں پری ایکلیمپسییا جو کہ حمل کے دوران بلند فشار خون، 37 ہفتوں سے قبل بچے کی پیدائش، حمل کی مدت کے لحاظ سے کم وزن کے حامل بچے، گیسٹیشنل ذیابیطس، حمل ضائع ہونا اور مردہ بچے کی پیدائش شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :ایم کیو ایم اور قیدی 804 میں کوئی فرق نہیں:شرجیل میمن