بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کی دوسری بیوی کیلئے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،لاہور،ساہیوال،بہاولپور،ملتان اور ڈیرہ غازی خان،قصور،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولنگر،وہاڑی، لودھراں، بہاولپور کے ڈپٹی کشمنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے،پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد ،تھین ڈیم میں 64 فیصد ہے۔