رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل

Aug 11, 2025 | 10:20:AM
رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت اقلیتوں کی قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔

یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔