پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد49لاکھ ہوگئی، پنجاب تمام صوبوں سے آگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کے کس صوبے میں کتنے گدھے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
حکومتی زراعت شماری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی تعداد49 لاکھ ہے جبکہ گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سےآگے ہے۔
سندھ دوسرے اورخیبرپختونخواہ میں تیسرے نمبرپرگدھوں کی تعدادزیادہ ہےجبکہ صوبہ بلوچستان میں کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24لاکھ3ہزار، سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار ہے۔
خیبرپختونخواہ میں 7 لاکھ82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
زراعت شماری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 17 لاکھ73ہزار زیادہ بنتی ہے۔
پنجاب میں خیبر پختونخواہ کےمقابلے گدھوں کی تعداد 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13لاکھ 22 ہزار زیادہ بنتی ہے۔
زراعت شماری رپورٹ2024کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد49لاکھ ہو چکی ہے۔