پاکستان تنہائی کا شکار، تاریخ میں عمران خان جیسا ناکام لیڈر نہیں آیا: شہبازشریف

Aug 11, 2021 | 19:56:PM
پاکستان تنہائی کا شکار، تاریخ میں عمران خان جیسا ناکام لیڈر نہیں آیا: شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ 72 سالہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا ناکام لیڈر نہیں آیا،مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،ٹیکسوں کی بھرمار ہو چکی ،ان کے کرتوتوں کی وجہ سے پاکستان آئسولیشن کا شکار ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کا لندن میں علاج جاری ہے،ڈاکٹر باقاعدگی سے نوازشریف کا چیک اپ کرتے رہتے ہیں ،مناسب وقت پرنوازشریف کے دل کا علاج ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف علاج کرائے بغیر واپس نہیں آسکتے ،تین دفعہ کے وزیراعظم کی صحت پر سیاست کرنا افسوسناک ہے ، نوازشریف کی بیمار اہلیہ سے متعلق بھی گری ہوئی گفتگو کی گئی تھی، ادب سے گزارش ہے نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے ۔
شہبازشریف نے کہاکہ 72 سالہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا ناکام لیڈر نہیں آیا،مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،ٹیکسوں کی بھرمار ہو چکی ،گاڑی سستی پٹرول مہنگا ہو گیا ہے،ان کے کرتوتوں کی وجہ سے پاکستان آئسولیشن کا شکار ہے۔
قائد حز ب اختلاف نے کہاکہ پی ڈی ایم تین مہینے غیرفعال رہی، کیا یہ میں نے کی ،کراچی کا جلسہ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوا،پی ڈی ایم اور ن لیگ صاف شفاف انتخابات، آئین کی حکمرانی چاہتی ہے، مفاہمت کی بات کا جواب میں پہلے ہی دے چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جو مرضی کرلے۔ عمران ٹکا کر 5 سال پورے کریگا۔شیخ رشید