دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کیلئے خوشی کا باعث ہے: بیرسٹر گوہر

Apr 11, 2026 | 23:17:PM
دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کیلئے خوشی کا باعث ہے: بیرسٹر گوہر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

اسلام آباد مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اُمید ہے اسلام آباد مذاکرات مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن بحال ہو، ہم امن عمل میں شامل تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
 


 یہ بھی پڑھیں :پاکستان ائیر فورس کا سکواڈرن سعودی عرب پہنچ گیا