لاکھوں مسلمانوں کے طواف کعبہ کرتے روح پرور مناظر کی ویڈیو جاری

Apr 11, 2023 | 23:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) مسلمان ماہ رمضان کو  عبادت اور ریاضت کے لحاظ سے خاص فضیلت دیتے ہیں جس کی وجہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے جس میں مسلمانوں کو اس ماہ عبادت  کے بدلے 70 گنا زیادہ ثواب کا وعدہ فرمایا گیا ہے ، اسی لحاظ سے ہر مسلمان کی خواہش اور تمنا ہوتی ہے کہ وہ اس ماہ میں طواف کعبہ کرے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیساتھ کیساتھ مسجد نبویؐ میں نماز ادا کرے ۔ 

جیسا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے سب سے عظیم رات لیلۃالقدر  رکھی گئی ہے  جسے پا لینے کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں پنپتی ہے ، ایسے میں سعودی حکومت کی جانب سے خانہ کعبہ میں لاکھوں مسلمانوں کی جانب سے عبادت اور طواف کعبہ کرتے ہوئے کا روح پرور نظارہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دیکھانے کیلئے  ہیلی کاپٹر سے ویڈیو بنا کر جاری کی گئی ہے ۔ 

جاری کی گئی ویڈیو میں خانہ کعبہ، مطاف او ر دیگر مقامات نظر آرہے ہیں ، رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی دنیا بھر سے فرزندان اسلام حرم پاک پہنچ گئے ہیں،  اہل ایمان طواف کعبہ کے ایمان پرور مناظر کو دیکھنا بھی کار ثواب سمجھتے ہیں، اہل ایمان کے لیے یہ مناظر غیرمعمولی کشش اور جذبہ ایمانی کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں ۔