پاکستان کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست

Sep 10, 2025 | 21:16:PM
پاکستان کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل کی جانب سے برادر ملک قطر پر بلا اشتعال و غیر قانونی جارحیت کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد صورتحال پر غور و خوض کرنا ہے، اس سنگین معاملے پر سلامتی کونسل کو آگاہ کرنا بھی اجلاس کے مقاصد میں شامل ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان حکومتِ قطر اور برادر قطری عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور پختہ حمایت کا اظہار کرتا ہے۔