فارم ڈی، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیومن نیوٹریشن کے نصاب میں ترمیم

Sep 10, 2025 | 18:24:PM
فارم ڈی، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیومن نیوٹریشن کے نصاب میں ترمیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فارم ڈی، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیومن نیوٹریشن کے نصاب میں ترمیم کر دی۔

ترمیم شدہ نصاب ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کے مطابق تیار کیا گیا، نصاب سازی میں ماہرین تعلیم، انڈسٹری نمائندگان اور ایکریڈیشن کونسلز کی شمولیت ہوگی۔

ایچ ای سی کے مطابق عالمی معیار اور مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نصاب تشکیل دیا گیا ہے، نصاب فارمیسی، فوڈ سائنس اور ہیومن نیوٹریشن کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایچ ای سی نے نصاب تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھیج دیا اور ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔