رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ پنجاب سے جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے،نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمہ کے فیصلہ سے مشروط کرکے جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس :وزیر اعظم کا موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی،پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا لیکن نام واپس نہ لینے کے باعث بیلٹ پیپر پر ن لیگ کے رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی کی سلمیٰ اعجاز کا نام موجود تھا۔