مارشل آرٹس کھلاڑی شاہزیب رند نے امریکہ میں ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کر دیا

Sep 10, 2023 | 15:16:PM
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے امریکہ کی سر زمین پر ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)  کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے امریکہ کی سر زمین پر ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے۔ 

شاہزیب نے کراٹے کے انتہائی خطرناک گیم بیئر نکل میں اپنے حریف کارلوس گویرا کو شکست سے دوچار کر دیا۔ کارلوس گویرا کا تعلق میکسیکو سے ہے۔

بیئر نکل ایم ایم اے کے مقابلے سائوتھ فلوریڈا کے علاقے جیکسن وائل میں منعقد ہوئے۔ شاہزیب رند اس کھیل میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

کھیل شروع ہونے سے پہلے شاہزیب نے روایتی بلوچی پگڑی پہن رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: بجلی چوروں کیخلاف مہم، لیسکو افسران کا بھی احتساب شروع

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں شاہ زیب رند نے امریکہ میں کراٹے کامبیٹ لیگ میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گابوڈیازک کو شکست سے دوچار کیا تھا۔