عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Sep 10, 2022 | 17:30:PM
عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا.
ذرائع کے مطابق عمران خان چکلالہ ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے،عمران خان گوجرانوالہ جلسے کے لیے چکلالہ سے لاہور روانہ ہوئے، اڑان کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا،کنٹرول ٹاورنے طیارے کو فوری واپس لینڈنگ کی ہدایت کی ،طیارہ بحفاظت چکلالہ ائیربیس پر اتار لیاگیا،عمران خان لاہور آنے کی بجائے گوجرانوالہ جلسے کے لیے روانہ ہوگئے ۔