کرینہ کپور کا اکشے کمار کو سا لگرہ کی مبارک باد دینے کا منفرد انداز

Sep 10, 2022 | 13:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ہیپی برتھ ڈے اکشے ! بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار 55 برس کے ہوگئے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کرینہ کپور خان نے بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کو اداکار کو انسٹاگرام پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے مزاحیہ پوسٹ بھی کی۔بالی و وڈ کے مشہور اداکار اور کھلاڑی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر فلم انڈسٹری کے ساتھی اورمداح مبارک باد دے رہے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق اکشے کمار کی سالگرہ  کے موقع پرکرینہ کپورخان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بالی وڈ کے کھلاڑی کے ساتھ ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں کرینہ کو اپنی زبان باہر نکالتے ہوئے جب کہ اکشے کمار کو شدید نظروں سے گھورتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےکیپشن میں کرینہ نے اکشے کمار کو برتھ ڈے وش کرتے ہوئے انہیں اپنا سب سے پسندیدہ ساتھی اداکار کہا اور اس کے پیچھے ایک مزاحیہ وجہ بھی بتائی۔ وضاحت دی کہ جب بھی وہ اکشے کمار کے ساتھ شوٹنگ کرتی ہیں تو جلدی پیک اپ کر لیتی ہیں، اس طرح شوٹنگ میں بہت زیادہ مزہ آتا ہے۔ “ہیپی اکشے…

اس کے علاوہ دیگر بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی، اجے دیوگن، سارہ علی خان، پرینیتی چوپڑا، سدھارتھ ملہوترا نے بھی اکشے کمار کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

اجے دیوگن، جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ خاکی، انسان، سوریاونشی، اور دیگر فلموں میں کام کیا۔ اجے نے اپنے ٹوئٹر پران کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔ اجے نے اکشے کو مبارکباد دی اور لکھا، سالگرہ مبارک ہو پیارے

اکشے کمار کے ہیرا پھیری کے ساتھی اداکار سنیل شیٹی نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا : ارے راجیوو !! سالگرہ مبارک ہو بابا!!

اکشے کمار کی اترنگی کی ساتھی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی فلم کی تصویریں شیئر کیں اور لکھا : “ہیپی برتھ ڈے آپ کو محبت، ہنسی اور خوشی بہت مبارک ہو

بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے بھی اکشے کمار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

 یاد رہے کہ اداکار اکشے کمار اس برس 55 سال کے ہو گئے ہیں۔