ندا یاسر اور یاسر نواز نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Sep 10, 2022 | 12:56:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مشہور کامیڈی ڈرامہ نادانیاں کا سیزن 2 جلد ہی ریلیز ہو نے جارہا ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی مشہور  اداکار جوڑی  ندا یاسر اور یاسر نواز نے  اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایاکہ  ان کا مزاحیہ ڈرامہ ’نادانیاں ‘ کا پارٹ 2 بننے جا رہا ہیں۔اس پو سٹ کے بعد ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نادانیاں ایک پاکستانی مزاحیہ اور دلچسپ سٹ کم تھا جسے علی رضا خان نے لکھا ۔ اس شو کے مرکزی کرداروں میں دانش نواز ، یاسر نواز ، ندا یاسر اور مرزا شاہی شامل تھے۔ کہانی یاسر، اس کی بیوی ندا، اس کے بھائی دانش اور ان کے پڑوسی بتوتا چاچا کے گرد گھومتی ہے جو ہر طرح کے مذاق میں پڑ کر کبھی اپنے آس پاس والوں کو بے وقوف بناتے ہیں اور کبھی خود اس مزاق کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اب  اس ڈرامےکے سیزن 2 میں ناظرین کو مزید  مزاح دیکھنے کو ملے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

 یاد رہے کہ 2009 میں یہ ڈرامہ نشر کیا گیا تھا جو 2011 تک ناظرین کے دلوں پر راج کرتا رہا۔تاہم شائقین کو بہت جلد اس کا سیزن 2 دیکھنے کو ملے گا۔