افریقی بادشاہ 15 بیویوں،30 بچوں اور 100 خادموں کے ساتھ ابو ظہبی پہنچ گیا ، ویڈیو وائرل

Oct 10, 2025 | 14:38:PM
افریقی بادشاہ 15 بیویوں،30 بچوں اور 100 خادموں کے ساتھ ابو ظہبی پہنچ گیا ، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افریقہ کی غریب اور پسماندہ  مملکت ایسوا تینی  کے بادشاہ مسواتی سوئم کی ایک پرانی ویڈیو  نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

زیر غور ویڈیو جولائی میں پہلی بار منظر عام پر آئی تھی جس میں بادشاہ مسواتی سوئم کو اپنی 15 بیویوں اور 100 خادموں کے ساتھ ابوظبی آتے  دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں بادشاہ مسواتی کو روایتی لباس میں ملبوس پرائیویٹ جیٹ سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے پیچھے خوبصورت لباس میں ملبوس خواتین کا ایک گروپ بھی تھا۔

 اس ویڈیوکلپ پر کیپشن درج ہے کہ سوازی لینڈ( ایسواتینی کو سوازی لینڈ بھی کہا جاتاہے ) کے بادشاہ کی 15 بیویوں اور 100 خادموں کے ساتھ ابوظبی آمد، بادشاہ کے والد بادشاہ سوبوزا دوئم کی 125 بیویاں تھیں۔

 رپورٹس کے مطابق ابوظبی  آمد کے  دوران بادشاہ مسواتی کے 30 بچے بھی ان کے ہمراہ تھے.

، شاہی قافلے کی آمد پر سکیورٹی سخت کیے جانے کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ کے کئی ٹرمینلز بھی بند کرنے پڑے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بادشاہ مسواتی سوئم کے طرز زندگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین کی رائے ہے کہ’   ایک ایسے ملک کا بادشاہ جس کی عوام زندگی کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے.

 بادشاہ کی یہ ظاہری نمود و نمائش اس مشکل صورتحال سے  کسی صورت مطابقت نہیں رکھتی  ۔

ایک صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ اتنے امیر ملک کا بادشاہ ہے جو پرائیویٹ جیٹ کا خرچہ برداشت کر سکے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘یہ شخص پرائیویٹ جیٹ طیاروں میں گھومتا ہے جب کہ اس کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔