اہم کاروباری شخصیت شیخ مختار احمد انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)فیصل آباد کی کاروباری برادری کا بڑا نام شیخ مختار احمد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ مختار احمد معروف ابراہیم فیبرک اور الائیڈ بینک لمیٹڈکے مالک تھے۔
ان کی نماز جنازہ 10 اکتوبر شام 5 بجے بعد از نماز عصر بلال مسجد ، نیو سول لائنز میں ادا کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند ،بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین الائیڈ بنک شیخ مختار احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
وزیرداخلہ نے مرحوم کے بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شیخ مختار احمد کی بنکنگ اور بزنس کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شیخ مختار احمد نے بنکنگ اور بزنس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔